پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا غریب عوام کے لیے انقلابی اقدام! صحت کارڈ کے تحت اب گردے، جگر، بون میرو، تھیلیسیمیا اور کوکلیئر امپلانٹ کا علاج بھی مفت کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے تحت کابینہ سے منظوری کے بعد فوری طور پر علاج کی فراہمی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے دوران فنڈز کی کمی کے باعث گردے اور جگر کی پیوندکاری کا علاج معطل تھا، تاہم اب صوبائی حکومت نے نہ صرف اس منصوبے کو دوبارہ بحال کیا ہے بلکہ دیگر بیماریوں کو بھی شامل کرلیا ہے، تاکہ عوام کو مہنگے علاج کے لیے مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اہم نکات:
بون میرو، تھیلیسیمیا، کوکلیئر امپلانٹ، جگر اور گردے کی پیوندکاری صحت کارڈ میں شامل
سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کو ترجیح دی جائے گی
گلگت بلتستان اور بلوچستان کی طرز پر ایپڈومنٹ فنڈ قائم ہوگا
ابتدائی طور پر 100 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے
37 پی ایم ٹی اسکور والے غریب افراد کو ترجیح دی جائے گی
مریضوں کو پیوندکاری کے بعد ایک سال تک مفت ادویات بھی دی جائیں گی
یہ اقدام خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے صحت کی معیاری اور مفت سہولیات کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔