58

کابینہ کے نئے ارکان کو وزارتیں سونپ دی گئیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارتوں کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔

طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو پیٹرولیم، اور حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی گئی ہے۔ خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی اور معین وٹو کو آبی وسائل کی وزارت سونپی گئی ہے۔ دیگر اہم وزیروں میں مصطفیٰ کمال اور رانا مبشر اقبال شامل ہیں۔

پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔