کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں تخریب کاری کے خدشے پر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں پولیس کو محتاط رہنے اور سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں حملے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، جبکہ 2 مشکوک گاڑیاں شہر میں داخل ہو چکی ہیں جو سرکاری دفاتر یا اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ عوامی مقامات اور حساس اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔