صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ 2025 کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ اس کے علاوہ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو بھی طلب کیا ہے، جو 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔