رواں سال عیدالفطر پر کم از کم 5 چھٹیوں کا امکان ہے کیونکہ فلکیاتی ماہرین نے رمضان المبارک کے 29 روزوں کی پیشگوئی کی ہے۔
رویت ہلال کے حوالے سے پیشگوئیوں کا سلسلہ رمضان کے آغاز سے ہی جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سال عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کی شام شوال کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں، کیونکہ اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جو رویت کے لیے ضروری ہے۔
اگر 29 روزے مکمل ہوئے تو عید 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگی اور اگر 30 روزے ہوئے تو پھر عید یکم اپریل سے 4 اپریل تک منائی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کو ملا کر اس بار عید کے موقع پر کم از کم 5 چھٹیوں کی توقع ہے، تاہم حتمی نوٹیفکیشن سرکاری طور پر جاری ہوگا۔