19

پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ ماہرین نے بڑی پیشگوئی

پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے، کیونکہ ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کی شام کو چاند 26 گھنٹے کا ہوگا، جو چاند نظر آنے کی سائنسی شرائط پر پورا اترتا ہے۔ اگر چاند نظر آ گیا تو عید 31 مارچ کو ہوگی، اور اگر رمضان 30 دن کا ہوا تو عید 1 اپریل کو منائی جائے گی۔

چھٹیوں کی لمبی لسٹ بھی تیار! اگر رمضان 29 دنوں کا رہا تو پیر (31 مارچ) سے بدھ (2 اپریل) تک عید منائی جائے گی، اور اگر 30 روزے ہوئے تو عید منگل (1 اپریل) سے جمعرات (3 اپریل) تک ہوگی۔ پہلے سے موجود ہفتہ و اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ یہ کم از کم 6 تعطیلات کا موقع بن سکتا ہے!