خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ایک نئی سولر پینل اسکیم متعارف کروا دی۔ اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مستحق گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 32,500 خاندانوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم میں بجلی سے محروم علاقوں کو خاص طور پر ترجیح دی جائے گی، جبکہ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیٹری فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت شفاف طریقے سے یہ اسکیم چلا رہی ہے اور تمام اہل افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔