چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں کور کمانڈر پشاور نے سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمی فوجیوں کی عیادت کی اور بنوں کینٹ حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے کیے جا رہے ہیں، اور ان حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں ملی ہوئی ہیں۔