15

حکومت کی پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پنشن کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں پنشن کیلکولیشن کے اصول سخت کر دیے گئے ہیں۔

اب ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کا حساب آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ ملازمین کو ایک سے زیادہ پنشن لینے کی سہولت نہیں دی جائے گی۔

حکومت نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ نوکری کے آخری سال میں حاصل کیے گئے اضافی انکریمنٹس پنشن میں شامل نہیں کیے جائیں گے، جبکہ خاندانی پنشن کا حساب نیٹ پنشن کے مطابق ہوگا۔

مزید برآں، ریٹائرمنٹ کے مہینے میں کام کیے گئے دنوں کو پورا مہینہ تصور کیا جائے گا، تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔