پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 225 گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ قافلہ 4 مارچ کو پہنچا، جس میں خوراک، ضروری سامان اور پیٹرولیم مصنوعات شامل تھیں، تاکہ مقامی آبادی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
ادھر کرم میں جاری امن معاہدے کے تحت بنکرز اور خندقوں کے خاتمے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جاچکے ہیں، جبکہ غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اور ریاست علاقے میں دیرپا امن کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔