135

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سلمان احمد ناراض

لاہور ۔معروف گلوکار سلمان احمد نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 35 سال اپنی پارٹی کی حمایت کی تاہم اب ایسا ممکن نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے۔

پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے ٗتحریک انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تاہم میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔