157

یوم پاکستان ‘آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

اسلام آباد ۔ آئی ایس پی آر نے 76 ویں یوم پاکستان کے حوالے سے نیا ملی نغمہ ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان‘‘ جاری کردیا‘ ملی نغمے میں قومی زبان اردو سمیت تمام علاقائی زبانیں شامل کی گئیں۔ منگل کو پاک فوج نے 78 ویں یوم پاکستان کے حوالے سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

ملی نغمہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ملی نغمے میں قومی زبان اردو اور تمام علاقائی زبانیں شامل ہیں۔ ملی نغمے کی تھیم امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے۔