18

والدین کا حکومت سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

پشاور: رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح 7:30 بجے اسکول جانا خاص طور پر طالبات کے لیے غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔

 ویران سڑکیں، سنسان گلیاں اور جرائم کا خوف
سحری کے بعد لوگ دیر سے گھروں سے نکلتے ہیں، صبح 9 بجے سے پہلے بازار اور سڑکیں سنسان ہوتی ہیں، ایسے میں کم عمر بچیوں اور طالبات کے لیے اسکول جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

 پچھلے سال رمضان میں کئی وارداتیں ہوئیں
 بچیوں سے پرس اور موبائل چھیننے کی وارداتیں
 ہراسانی کے واقعات میں اضافہ
 پولیس ماضی میں ایسے جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی

والدین کا مطالبہ: اسکول کی ٹائمنگ 9 بجے کر دی جائے

والدین نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول ٹائمنگ صبح 7:30 بجے کے بجائے 9 بجے سے 1 بجے تک کر دی جائے تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔