جنوبی وزیرستان:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے شہری علاقے سروراگا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔