248

میٹرک امتحانات کا آج سے آغاز

پشاور۔پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے حساس اور حساس ترین امتحانی مراکزمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جیلوں میں موجود قیدی بھی میٹرک کے امتحانات دینگے پشاور تعلیمی بورڈ نے 1لاکھ 54ہزار طلباء و طالبات کے لئے 631امتحانی مراکز قائم کئے ہیں ۔

امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام کے لئے کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں پشاور تعلیمی بورڈ کے زیرا ہتمام سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کے 79ہزار 237طلباء و طالبات اور دسویں جماعت کے 74ہزار 203طلباء و طالبات امتحانات دینگے طالبات کے لئے 178اور طلباء کے 453امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔