348

پشاور ٹریفک حادثات ٗکمسن بچی سمیت 3افراد جاں بحق

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے پولیس نے تینوں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تیمور خان ولد شیر زمان سکنہ ناصر پور نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے چمکنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے دوستوں حبیب ولد عبد الخالق اور حیات خان ولد عنایت گل کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بارات پر جارہا تھاکہ اس دوران تمبر پورہ کے قریب تیز رفتار سوزوکی ن پر چڑھ دوڑی۔

جس کے نتیجہ میں حیات خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ اور اس کا دوسرا ساتھی حبیب شدید زخمی ہوگیاادھرناردرن بائی پاس پر تیزرفتار رکشہ اور چنگ چی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ملائکہ جاں بحق جبکہ اورنگزیب نامی بچہ شدید زخمی ہوگیا دوسری جانب تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے حسن گڑھی میں تیز رفتار مسافر پک اپ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ساحل جاں بحق ہوگیا پولیس نے تینوں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔