95

راؤ انوار کے عدالت پیش ہونے میں بھلائی ہے ٗ چیف جسٹس

اسلام آباد ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ را ؤانوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔پیرکوچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ را انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، راؤانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ را ؤانوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔