108

اسد قیصر اور سکاٹس پارلیمنٹ سپیکر کے مابین یاداشت پر دستخط


پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرسپیکر سکاٹش پارلیمنٹ کین میکن ٹوشKEN MA ci NTOSHکے درمیان سکاٹش پارلیمنٹ میں ہونے والے ایک اہم میٹنگ میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ سکاٹش پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوااسمبلی کے درمیان ایکسچینج پروگرام Exchange Programeکے تحت دونوں اسمبلیوں کے سٹاف اور ممبران اسمبلی استعداد کار بڑھانے کے لئے مل کرکام کیا جائے گا۔

سپیکر اسد قیصر اور سکاٹش پارلیمنٹ کے سپیکر کے درمیان ایک یاداشت (mou)پر دستخط ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر حیدرعلی خان اور انیسہ زیب طاہر خیلی بھی سپیکر اسد قیصر کے ہمراہ تھے ۔میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا۔کہ دونوں پارلیمنٹ جمہوریت کے استحکام کے لئے مل کام کریں گے ۔سکاٹش پارلیمنٹ کے سپیکر نے خیبرپختونخوااسمبلی میں پاس کی گئی قوانین کی تعریف کی اور اس بات اطمنان کا اظہار کیا کہ ایسے قوانین کسی بھی معاشرے کے استحکام اور ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

سپیکر اسد قیصر نے سکاٹش پارلیمنٹ کے سپیکر اور ممبران کو خیبرپختونخوااسمبلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔جو انہوں نے قبول کرلی اور عنقریب سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبران اور سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی کادورہ کریں گے ۔