121

اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ

اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ کر دیا گیا، جاری فںڈز کی شرح تین گنا زائد رقم 48.3 ارب روپے تک کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی درخواست پر 48.3 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی، وزارت منصوبہ بندی نے ایک ہفتے میں 30.9 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکیموں کے لئے جاری کردہ رقم کی مجموعی تعداد 48.3 ارب روپے ہوگئی، اس سے قبل گذشتہ برس دسمبر تک محض 17.5 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی نے 13 جنوری کو 12.5 ارب روپے منظور کیے، جبکہ ریلیز 30 ارب روپے منظور شدہ حد سے معمولی زیادہ ہے، 17 جنوری کو مزید 18.4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔