150

حکومت کا گزشتہ سال حج کرنے والےعازمین کی اضافی رقوم واپس کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نےکہا رقوم کی واپسی کیٹگری کےحساب سےہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کےمطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منیٰ میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،

وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج  کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھےاس سال ایئرکنڈیشنڈ دیا جائے گا،گزشتہ برس حجاج نےمنی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منیٰ میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے،سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔