91

ایبٹ آباد میں ٹریفک حادثہ‘ دو افراد جاں بحق

ایبٹ آباد۔ ایبٹ آباد سے نتھیاگلی جانے والی مسافرکیری سوزوکی کھائی میں گرنے سے ڈرائیور اورخاتون جاں بحق،تین سالہ بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر ریسیکیو1122کے عملہ نے نے مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سے نتھیاگلی جانے والی کیری سوزوکی نمبر آر آئی ایکس2193تتیال کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور ارشاد ولد رمضان اورخاتون آسیہ موقع پر جاں بحق ۔

جبکہ تین صالحہ بچی فاطمہ بی بی،ناظمہ ،فاتحہ بی بی ،جہانگیر اورندیم شدید زخمی ہوگئے ۔حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ ڈونگاگلی اورریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ آیا اورمقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔