146

زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، نواز شریف

سانگلہ ہل: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

سانگلہ ہل میں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں بھائی بھائی ہیں جو عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی بات دھوکا ہے، یہ لوگ مہرے ہیں اور مہرے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے، عمران نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے کی طرف چلے گئے، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے قطار میں لگ گر تیر کو ووٹ ڈالا۔