256

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا

کراچی ۔ 17ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 24 مارچ سے 2 اپریل تک دبئی جانے کی اجازت دے دی، دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کے فالو اپ کے لئے دبئی جانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں بتایا کہ گیا دبئی میں ڈاکٹرزنے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کے لیے اپائنٹمنٹ دے رکھا ہے جس کے لئے علاج کے فالو اپ کیلئے جانا ضروری ہے، عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو24مارچ سے 2 اپریل تک دبئی جانے کی اجازت دے دی کر سماعت ملتوی کردی۔