145

شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مسترد، نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی: سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی بیماری کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن کی بیماری سے متعلق نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جس میں نیورو سرجن ڈاکٹر آصف بشیر، پاک فوج کے نیورو سرجن اور نجی اسپتال کے ڈاکٹر اطہر انعام شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ 15 دن میں شرجیل میمن کی تمام رپورٹس کا جائزہ لے کر نئی رپورٹ مرتب کرے گا۔