277

خیبر پختونخوا کے 18اضلاع کو مفت کتابوں کی ترسیل مکمل

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 18 اضلاع کے سرکاری سکولوں کو مفت کتب کی فراہمی کی ترسیل مکمل کر لی ہے اس سے قبل 7اضلاع کو ترسیل مکمل کی گئی تھی مجموعی طور پر 25 اضلاع کو کتب کی فراہمی مکمل کر لی گئی ہے ۔

خیبر پختونخوا ہر سال سرکاری سکولوں کو کتب کی فراہمی مفت کرتی ہے پرائمری سے ہائیر سکینڈری کے سکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے 5 کروڑ 55لاکھ کتب کی چھپائی کی گئی ہے نئے تعلیمی سال کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو رہا ہے جس کے پیش نظر سکولوں میں بچوں اور بچیوں کو مفت کتب کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔