171

آرمی چیف کا لنڈیکوتل کا اچانک دورہ

لنڈی کوتل۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں قبائلی علاقوں کی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا، 10سال میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہوں گے۔

امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لنڈی کوتل پہنچے جہاں پر قبائلی جرگے کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوا ہے۔ 10سال میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہوں گے۔ قبائلیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ امن و امان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے۔فاٹا اصلاحات میں قبائلی علاقوں کی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔