99

ملم جبہ کے لئے سوئی گیس پراجیکٹ کا آغاز

پشاور۔وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے ملک کی سب سے بڑی بیماری عمران خان کیلئے شفا ء بن گئی ہے،عمران خان کہاکرتے تھے کہ زرداری سے ہاتھ ملاناعمربھرکی ریاضت کوغریق سمندرکرنے کی مترادف ہیں مگرمانڈی والاکے نام پرخشوع سے مہرعقیدت ثبت کرکے تبدیلی کاجنازہ نکال دیاہے جوسیاسی جماعت زرداری کیساتھ مل کرمسلم لیگ(ن) کوتوڑناچاہتی ہے اس عمل سے اسکی اپنی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف کی قیادت میں انقلابی ایجنڈے کیساتھ میدان میں اترے گی اوراپوزیشن پارٹی کاصفایاکریگی،پاکستان مسلم لیگ(ن)سازشوں کی سیاست پرنہیں بلکہ عوام کی بلاامتیازخدمت کی بل بوتے پرآنے والے انتخابات میں حصہ لیگی اورانشاء اللہ عوام کی بھرپورتائیدمسلم لیگ(ن)کیساتھ رہیگی آصف علی زرداری کادوربھی عوام نے دیکھاتھاملک میں امن وامان کاکوئی نشان ہی نہیں تھااورعوام اپنے گھروں میں محصورتھے آج الحمداللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی پالیسیوں اورقائدمحمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت کی بدولت ملک میں امن وامان کی فضاء آئی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ملم جبہ کیلئے سوئی گیس پراجیکٹ اوربعدازاں مٹہ سوات میں مسلم لیگی رہنماء شاہ دوران کے چچاکے وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں سوئی گیس کی فراہمی کے بعدجنگلات محفوظ ہوجائیں گے،بلین ٹریز سونامی ٹوپی ڈرامہ تھا،ہم نے جنگلات کٹائی کی روک تھام کیلئے ہم نے سوئی گیس منصوبے کاآغاز کردیا۔