87

نہروں میں گندگی اور ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد

پشاور ۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں دکانداروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے ٹائرز اورٹیوبز رکھنے ،پانی سے بھرے ہوئے پھولوں کے گملے رکھنے ،دکانداروں اورعام لوگوں کی جانب سے نہروں میں گندگی اور ملبہ پھینکنے پر پابندی عائدکردی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طورپر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔