274

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید نہیں ٗ خواجہ آصف

اسلام آباد۔وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے اسلام آباد کو نئی دہلی سے تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔

سر کاری ریڈیو کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔