294

دہشت گردی کیخلاف سپیشل موٹر سائیکل سکواڈ تیار کرنیکا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف سپیشل موٹر سائیکل سکواڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے ابتدائی طورپر سپیشل موٹر سائیکل سکواڈ کا آغاز پشاور اور مردان سے کیاجائیگا جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھایاجائیگا اس ضمن میں گزشتہ روز آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو۔

ا جس میں دہشتگردی کیخلاف سپیشل موٹر سائیکل سکواڈ تیار کرنے سے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس بتایاگیا کہ سپیشل سکواڈ کا انتخاب ایس سی یو یونٹ سے کیا جائے گاسپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں پر مشتمل اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی بتایاگیا ہے کہ ابتدائی طور پر موٹر سائیکل یونٹ کا آغاز پشاور اورمردان سے کیاجائیگا جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھایا جائیگا ۔