105

انتخابی اصلاحات کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور۔انتخابی اصلاحات ایکٹ کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن کی خودمختاری مکمل ختم کردی،کرپشن کی سزا پرنااہلی کی مدت 5 برس کرنا آئینی خلاف ورزی ہے‘انتخابی اصلاحات ایکٹ کوکالعدم قرار دیا جائے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن کی خودمختاری مکمل ختم کردی،کرپشن کی سزا پرنااہلی کی مدت 5 برس کرنا آئینی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار کا کہناتھا کہ نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بنانا غیرآئینی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کوکالعدم قراردیاجائے۔