171

9ارب خرد برد کا ملزم نیب کے ہاتھوں گرفتار 

پشاور۔قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے جان بلڈرکے چیف ایگزیکٹیوآفیسرجمیل احمدجان کومبینہ طورپر9بلین روپے خردبرد کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ امپورٹ پالیسی2016کے برعکس اورقابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم نے کسٹم ڈرائی پورٹ اہلکاروں اور JSبینک کراچی کی ملی بھگت سے1450عددکنسٹرکشن مشینری درآمدکرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جن میں ملزمان نے غیرقانونی طورپر 488عددپرانی مشینری جن کی حقیقی لاگت تقریباًتین بلین تھی کو600 ملین میں کلیئر کیا۔

تاہم امپورٹ پالیسی کونظراندازکرکے غیرقانونی طریقے سے مشینری درآمدمیں ملزمان نے قومی خزانے کو9بلین روپے کابھاری نقصان پہنچایاہے۔یہاںیہ امرقابل ذکرہے کہ مذکورہ کیس میں کسٹم ڈرائی پورٹ پشاور کے پرنسپل تخمینہ کارشاہد اکبر،تخمینہ کارعبدالہادی،تخمینہ کارہدایت اللہ اور جے ایس بینک کراچی کے وائس پریزیڈنٹ محمدعرفات کونیب نے پہلے ہی گرفتارکیاہے اورفاضل عدالت نے ملزمان کے کی جانب سے جمع کئے گئے ۔

ضمانت کے درخواستوں کومستردکردیاہے۔ملزم جمیل احمدجان کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوافرمان اللہ خان نے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کے احکامات وہدایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے صوبے سے بدعنوانی کی عفریت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ نیب خیبرپختونخوامذکورہ کیس میں بھرپورطریقے سے توانائی صرف کررہی ہے جس میں مزیدحقائق متوقع ہے۔