413

خیبر پختونخوا کے سینئر ڈاکٹر عرب ممالک کیلئے منتخب

پشاور۔خیبر پختونخوا کے سینئر 16ڈاکٹروں کو عرب ممالک کے ہسپتالوں کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے یہ سینئر ڈاکٹر پشاور ٗ ایبٹ آباد سمیت صوبے کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اسسٹنٹ ٗ ایسوسی ایٹ اور فل پروفیسر کے عہدوں پر فائز ہیں خلیجی ممالک میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث پشاور سمیت ملک بھر سے ڈاکٹروں ، نرسز ، لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کی جا تی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوری میں اسلام آباد میں ہونے والے انٹرویو میں صوبے کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے درجنوں ڈاکٹروں نے انٹرویوز دیئے تھے جبکہ اس کے علاوہ سینکڑوں نرسز اور پیرا میڈیکل نے بھی انٹرویوز میں شامل تھے پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں کی نامزدگی کر دی گئی ہے اور دوسرے مرحلے میں نرسز اور پیرا میڈیکل کی نامزدگی کی جائیگی ۔