288

پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر ایک خودکش جیکٹ اور 2 بم ناکارہ بنادےئے گئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رات گئے تک سرچ آپریشن کرکے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ ارمڑ قبرستان میں ایک مشکو ک چیز پڑی ہے ۔

جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور بی ڈی یو اہلکار فوری طور پر موقع پرپہنچ گئے اور سرچنگ شروع کی تو معلوم ہواکہ قبرستان میں ایک خودکش جیکٹ اور 2 بم پڑے ہیں جس پر فوری کاروائی کرکے انہیں ناکارہ بنادیا دوسری جانب علاقے میں خودکش جیکٹ اور بم برآمد ہونے پر شدید خوف وہراس پھیل گیا دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی فورسزنے علاقے کا گھیراؤکرتے ہوئے رات گئے سرچ آپریشن کیا اور کئی مشکوک افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی ۔