118

گیارہ کیٹگریز کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی جانب سے بنائی گئی اپ گریڈیشن کمیٹی نے صو بائی سر کاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے یہ کمیٹی سیکر ٹری فنانس کی سر براہی میں قائم کی گئی تھی جس میں سٹیبلشمنٹ ٗفنانس ٗ سی اینڈ ڈبلیو ٗ ایری گیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکر ٹر یز بھی شامل تھے کمیٹی نے گیارہ کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیاہے ان میں اکاؤنٹس کلرک سی اینڈ ڈبلیو ٗ پبلک ہیلتھ ٗایری گیشن کو گریڈ9 سے14 ٗویلج سیکر ٹر یز محکمہ بلدیات کو سینئر کلرک کے برابر 14 سکیل دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح سپر وائزر محکمہ بلدیات کو گریڈ15 ٗڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر کو سولہ سے سترہ ٗبجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر منرل ڈیپارٹمنٹ سولہ سے سترہ ٗاسی طرح انفارمیشن کے ایڈمن آفیسر کو بھی گریڈ سولہ سے سترہ ٗپشاور کے تین بڑے ہسپتالو ں کے چار پیش اماموں کو گریڈ دس سے بارہ میں اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔

اسی طرح دیگرمختلف کیٹگریز کو گریڈ پندرہ سے سو لہ میں اپ گریڈ کیا گیا ٗچار کیٹگریز کی سناپسز میں کمیٹی کی وجہ سے ٹریژری آفس کے جونےئر اور سینئر آڈیٹر ٗ سب انجینئرز پبلک ہیلتھ ٗ ایری گیشن اور سی اینڈ ڈبلیو ٗکمپیو ٹر پروگرامر ٗ ٹیکنیکل کیڈر کا ایک کیس مؤخر کیا گیا۔