354

محکمہ تعلیم کے انتظامی افسروں کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع

پشاور۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے انتظامی کیڈر کے افسروں نے اپ گریڈیشن نہ ہونے پر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے ہڑتال کے باعث دفتر امور ٹھپ ہوگئے اس موقع پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی یاد رہے کہ سکول مینجمنٹ کیڈر کے افسروں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹیفکیشن کی سمری 12 جنوری کو منظور ہوئی تھی تاہم تاحال نوٹیفیکشن کا اجراء نہیں کیا گیا ۔