265

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادا ئیگی پر ڈائیو بس اڈہ سیل

پشاور۔ محکمہ ایکسائز نے ساڑھے تین کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈائیوڈ اڈے کو سیل کر دیا ہے ۔ ایکسائز کے حکام کے مطابق گذشتہ تین سالوں سے زائد کی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی محکمے کو نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ کاروائی کی گئی حکام کے مطابق تین کروڑ سے زائد کی پراپرٹی ٹیکس ہے جس کیلئے ڈائیو اڈے کے حکام کو بھی ہدایات جاری کی گئی تھی تاہم انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

جس میں عدالت نے بھی محکمے کے حق میں فیصلہ دیا اور انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا گیا لیکن ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اڈے کوسیل کیا جارہا ہے اور جب تک ا دائیگی نہیں کی جائیگی اس وقت تک بند رہے گاحکام نے اہلکاروں کی موجودگی میں تمام دروازے سیل کردئیے۔