106

سازشوں کے باوجود اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں ٗ نواز شریف


لاہور۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی جمہوریت اور اس کی مضبوطی سے مشروط ہے ،جلد بھرپور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ،عام انتخابات میں عوام جس جماعت کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالیں گے اس کی ہی حکومت بنے گی اور ہم سازشوںں اور رکاوٹیں ڈالے جانے کے باوجود اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراء رائے ونڈ میں کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

نماز جمعہ کے بعد نواز شریف کارکنوں میں گھل مل گئے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں؟جس پر سب نے بھرپور جوش و جذبے اور محبت کا اظہار کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کا تقدس بحال کرایاجائے گا ۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے۔