311

یوم پاکستان پر خصوصی پریڈ کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کا دستہ بھی شامل 

پشاور ۔یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے دستے کو بھی شامل کردیا ہے یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں خیبر پختونخوا پولیس ، پنجاب پولیس ، سندھ پولیس ،اسلام آباد پولیس ، بلوچستان پولیس ، گلگت بلتستان پولیس ، خاصہ دار فورس ، لیویز فورس کے دستوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے خیبر پختونخوا پولیس کے دستہ 23مارچ کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں اپنے طاقت کامظاہرہ کریگی خیبر پختونخوا پولیس نے چاق و چوبند دستے کی نامزدگی اس سلسلے میں کی ہے جو کل اسلام آباد جائیگی خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے دستے کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔