307

عوام دوست پالیسوں کی بدولت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامز ن کردیا ‘ اسد قیصر 

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک خصوصاًخیبرپختونخواکو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے جبکہ دیگر تمام پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے ۔

عوا م باشعور ہو گئے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور دیانت دارلیڈر کاانتخاب کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے پی ٹی آئی کے دورمیں صوابی میں میگاپراجیکٹس کا اجراء کیاگیاجس کے باعث صوابی کی محرومیوں کا آذالہ کرکے اسے ایک مثالی ضلع بنادیاگیاہے اور دوسرے جانب ضلع میں خوشحالی کا نیادور شروع ہوا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار ضلع صوابی کے موضع بام خیل میں ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔سپیکر نے تقریب سے خطا ب میں مخالف پارٹیوں کو ان کے ساتھ کھلے عام مناظرہ کرنے کی دعوت دے دی تاکہ عوام اور اصل حقائق پتہ چل سکیں اور عوام پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کھل کا واضح ہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے سابقہ ممبران اسمبلی کے کارکردگی اچھی طرح دیکھ لی ہے امید ہے کہ اب عوام عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن)اور مذہبی جماعتوں کی چرب زبانی میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ابھی تک جدوجہد شروع کردیں کیونکہ آ پ کا مستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابستہ ہے ۔