295

خیبر پختونخوا اور فاٹاکے علاقوں میں بارشوں کا امکان 

اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

جبکہ (آج) پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔