374

محکمہ موسمیات کی پھر ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ داخل ہونے کی توقع ہے جسکے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرسے بدھ کے دوران کوئٹہ اورژوب میں چندمقامات سمیت لاہور،گوجرانوالہ،ڈی جی خان،ملتان،ساہیوال میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل اوربدھ کے روزبالائی پنجاب،خیبر پختونخوا،فاٹامیں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کیروزاسلام آباد،راولپنڈی،سرگودھا،مالاکنڈ،پشاور،ڈی آئی خان،بنوں، وب،فاٹا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی۔