327

سب انجینئرز کو گریڈ 16دینے کی منظور ی دیدی گئی

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے متعد د صوبائی محکموں میں گریڈ 11اور 12میں تعینات سب انجینئرزکی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سفارشات کی منظوری دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیر و مواصلات ، صحت عامہ، آبپاشی ، زراعت اور بلدیاتی محکموں نے محکمہ مالیات کو آگاہ کیا تھا گریڈ 11اور 12 میں تعینات سب انجینئرز کو ترقی کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔

ترقی کرنے کیلئے ان کو کم از کم 10سال تک خدمات انجام دینا پڑتی ہیں اسی صورتحال کے پیش نظر مذکورہ محکموں نے سب انجینئرز کو گریڈ 16دینے سفارشات پیش کیں تھیں جن کو تفصیلی غور وخوض کیلئے محکمہ اسٹیبلیشمنٹ پاس بجھوایا گیا اب صو بائی حکو مت نے سب انجینئرزکو گریڈ 16دینے کیلئے سفارش منظور کر لی گئی ہے ۔