134

سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کے ڈانس پر پابندی عائد

لاہور۔ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں ہونیوالی تقریبات میں بچوں سے ڈانس کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں میں منعقد کی جانے والی تقریب تقسیم انعامات، پیرنٹس ڈے، ٹیچرز ڈے، مینا بازار اور دیگر تمام تقریبات میں بچوں سے ڈانس کرانے پر پابندی عائد کر دیہے ۔

اس حوالے سیسی ای او ایجوکیشن اتھارٹی زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو بچوں سے پاکستانی اور انڈین گانوں پر ڈانس کرانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔پنجاب بھر کے ڈپٹی ڈی ای اوز اپنے علاقے میں واقع سکولوں میں احکامات پر عمل درآمد کرائیں گے، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں ثقافت اور مذہب سے ہٹ کر کوئی کام نہ کیا جائے ۔بچوں سے غیر اخلاقی ڈانس کرانے والے سکولوں کا لائسنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔