117

وزیراعظم نے فاٹا سینیٹرز سے حمایت مانگ لی

اسلام آباد ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا سینیٹرز سے چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت مانگ لی، فاٹا سینیٹرز نے وزیراعظم کے سامنے اپنے مطالبات رکھے کہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہئیں اور فنڈز کو بلاتعطل جاری کیا جائے، وزیراعظم نے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی، فاٹا سینیٹرز آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا سینیٹرز نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے فاٹا سینیٹرز سے چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت مانگ لی، فاٹا سینیٹرز نے وزیراعظم کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہئیں اور رکے ہوئے فنڈز کو بھی بلاتعطل جاری کیا جائے۔ وزیراعظم نے فاٹا سینیٹرز کو مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی، فاٹا سینیٹرز (آج) ہفتہ کو نواز سے ملاقات کریں گے۔