118

سراج الحق کی رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز

اسلام آباد۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میاں رضا ربانی کو متفقہ چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دے دی، سراج الحق نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں رضا ربانی کے نام پر اتفاق کریں،رضا ربانی کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا اعتراف ہونا چاہیے۔

جمعہ کو سراج الحق نے رضا ربانی کو متفقہ چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں رضاربانی کے نام پر اتفاق کریں، رضا ربانی کے چیئرمین بننے سے سیاسی بحران اور بے یقینی ختم ہو گی، رضا ربانی نے ملک و قوم کی خدمت کا اچھا نمونہ پیش کیا ہے،رضا ربانی کی کارکردگی اور صلاحیتوں کااعتراف ہونا چاہیے۔