266

پولیس لائن پشاور میں بائیو میٹرک نصب کرنیکا فیصلہ

شاور۔ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں پولیس اہلکاروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ’’بائیومیٹرک ‘‘ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں تھانوں کی سطح پر یہ سسٹم نصب کیا جائیگا اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی کوآرڈی نیشن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بائیو میٹرک سسٹم سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ابتدائی طور پر اہلکاروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں سیکشن کی سطح پر ’’بائیو میٹرک ‘‘ سسٹم نصب کیاجائیگا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں تھانوں میں بھی یہ سسٹم لگایاجائیگا اجلاس میں بائیو میٹرک سسٹم کیلئے لائحہ عمل طے کرلیاگیا جبکہ بہت جلد باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیاجائیگا ۔