267

عمران خان کا پشاور میں رکنیت سازی دفاتر کا دورہ

پشاور۔عمران خان نے پشاور میں مختلف مقامات پر قائم رکنیت سازی دفاتر کا دورہ کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے خود ڈرائیونگ کی ۔ عمران خان پہلے ٹاؤن میں واقع لیڈیز کلب گئے جہاں پر خواتین کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کی۔

اس کے بعد کوہاٹ روڈ، حیات آباد ٹول پلازہ، ہزار خوانی اور دلہ زاک روڈ پر واقع رکنیت سازی کیمپوں بھی گئے اور کارکنوں سے مختصر کیاکیمپوں میں عمران خان کی آمد پر کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی اور عمران خان کو اگلا وزیراعظم قرار دیا۔ ہزار خونی چوک میں عمران خان نے پی کے 11سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن انعام گل کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔