114

پھسلنے والے اراکین کی رپورٹ عمران خان کو ارسال

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں پھسلنے والے اپنے اراکین کے خلاف انکوائری رپورٹ پارٹی چیئر مین عمران خان کو بھجوادی ہے جس کے بعدپارٹی سربراہ عمران خان کی طرف سے آج پشاور آمد کے موقع پر اس حوالہ سے اہم فیصلوں کاامکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پھسلنے والے اراکین کی تعدا د درجن سے بڑھ گئی ہے جن کے نام عمران خان کو ارسال کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق عمران خان صوبائی حکومت کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹ پرغور کے بعداس حوالہ سے کاروائی کااعلان کریں گے جس میں پہلے مرحلہ میں ان تمام اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے جائیں گے اطمینان بخش جواب نہ آنے کی صورت میں مذکورہ اراکین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔