133

23مارچ کیلئے آئی ایس پی آر کا خصوصی پروموجاری 

راولپنڈی ۔ آئی ایس پی آر نے 23مارچ کیلئے ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان‘‘ پروموجاری کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ قوم 78واں یوم پاکستان منانے کیلئے تیار ہے، پاکستان امن کا نشان ہے، ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔ بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم 23مارچ کو 78واں یوم پاکستان منائے گی، پاکستان امن پسند ملک ہے، انشاء اللہ ہم ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے، امن کا نشان ہمارا پاکستان، آئی ایس پی آر نے 23مارچ کیلئے پرومو جاری کر دیا۔